Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی، 21 افراد جاں بحق، 32 زخمی

چار روز میں بارشوں سے 330 مکانات کو بھی نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے
شائع 16 اپريل 2024 09:25am
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی، گزشتہ چار روز میں 21 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔ 330 مکانات کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں گزشتہ چار روز سے جاری بارش سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، چھتیں گرنے اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 21 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 32 افراد زخمی ہوچکے ہیں، جاں بحق ہونیوالوں میں 9 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 330 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 53 مکمل تباہ ہوئے۔ حادثات میں 95 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

واقعات خیبر، دیر، مہمند، باجوڑ، چترال، سوات، کرک، ٹانک، پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، ہنگو، بٹگرام، شانگلہ، وزیرستان، بنوں، بونیر اور مانسہرہ میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

متاثرین کو ٹینٹس، کمبل، کچن سیٹ سمیت مختلف امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔

Met Office

Rain

PDMA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div