Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

بھارتی اداکار عامر خان کی بھی فیک ویڈیو بن گئی، سیاسی حملوں سے پریشان

عامر خان نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا
شائع 16 اپريل 2024 05:16pm

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی ایک جعلی ویڈیو پر بھڑک اٹھے ہیں جس میں انہیں ایک خاص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔

عامر خان نے اس حوالے سے جاری اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل اس جعلی ویڈیو کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی۔

عامر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’حالیہ وائرل ویڈیو پریشان کُن ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عامر خان ایک مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کر رہے ہیں۔‘

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ایک جعلی اور بے بنیاد ویڈیو ہے، ہم نے اس معاملے پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے’۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عامر خان نے کبھی بھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی لیکن وہ ہندوستانیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مسٹر عامر خان نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے گزشتہ کئی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی مہم کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے اپنی کوششیں کی ہیں‘۔

یہ بھی کہا گیا کہ عامر خان اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عام انتخابات میں باہر آئیں اور ووٹ ڈالیں اور ہمارے انتخابی عمل کا ایک فعال حصہ بنیں۔

Aamir Khan

fake Video

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div