Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اسلام آباد ایئرپورٹ آئندہ ماہ آؤٹ سورس، ویزا پالیسی آزاد کریں گے، وزیر دفاع

اسلام آباد مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، جبکہ باقی دونوں ائیر پورٹس بھی جلد آؤٹ سورس کر دیئے جائیں گے
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2024 11:03pm

وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومتی اہداف کے حولے سے ٹوئٹ کر دیا جس میں ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی اور اسلام آباد تینوں ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنا ہے۔ اسلام آباد مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، جبکہ دونوں ائیر پورٹس بھی جلد آؤٹ سورس کر دیئے جائیں گے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پی آئی اے کو ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئر کر دیا جائے گا۔ جبکہ پرانے طرز کی ویزا پالیسی کو بھی تبدیل کیا جائے گا جسے مزید آزاد کیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ ہم ہوٹل کے کاروبار میں نہیں آنا چاہتے اس لئے نجی شعبے کو اس کا خیال رکھنے دیا جائے گا ۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کا یقین دلایا کہ وہ عوام کے مسائل سے پوری طرح واقف ہیں جلد ہی ان کو حل کر لیا جائے گا۔

Khawaja Asif

Airport

IMF PAKISTAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div