Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

فیض حمید کوکلین چٹ ملنے پر کمیشن نے پورا سچ نہیں بولا، سچ بتانے کیلئے جو ہمت درکار ہوتی ہے

آج کے پروگرام " روبرو " میں نوید قمر اور شیر افضل مروت کی گفتگو
شائع 16 اپريل 2024 11:14pm
Who is responsible for Faiz Hamid’s clean chit in Faizabad sit-in?| Rubaroo | Aaj News

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کوکلین چٹ ملنے پر نوید قمر کی گفتگو کہا کہ ہمارے ملک کا ماحول ایسا ہے کہ ہم پورا سچ بولیں ، ہم سچ بولتے ہوئے جھجھکتے ہیں ، کمیشن آزاد نہیں ہے ان کو بھی آگے رپورٹ کرنا ہوتا ہے ان کو بھی اپنی زندگی کا خیال رکھنا ہے اس لئے دبے لفظوں میں ہی رپورٹ آسکتی ہے ۔

آج کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے گفتگو فیض حمید کو کلین چٹ ملنے پر پارٹی کا نظریہ اور میرا نظریہ دونوں الگ ہے ۔ فیض آباد میں رقوم تقسیم کی گئیں، اس سے انکار مناسب نہیں ہوگا۔ کمیشن ایسے معاملات پر ایسی رپورٹ دیں گے ، سچ بتانے کیلئے جو ہمت درکار ہوتی ہے وہ مصلحتوں میں دب جاتی ہے۔

شیرافضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ بہاولنگر کے واقعہ پر عمران خان نے کہا کہ ہمارے گھروں پر 3 بار حملے ہوئے میرے بیوی کے موبائل فون پاسپورٹ لے لئے گئے ۔ میرے ورکرز کے ساتھ زیادتی ہوئی اگر ایک ہی ملک میں انصاف کے دو معیار ہونگے ہمار ے معاشرے سے انصاف ختم ہوتا جا رہا ہے ، ہم سے یا کسی سے کسی عدالت نے مداوا نہیں کیا ۔

شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی کے حوالےسے کہنا تھا کہ 8 فروری کو مینڈیٹ چوری کر کے ن لیگ کو اقتدار دیا گیا ۔ 8 ماہ سے زائد عمران خان غیر قانونی قیدو بند میں ہیں ۔ سیاسی قوتوں کے ساتھ بات چیت میں کوئی ہرج نہیں، پی ٹی آئی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں جو قوتیں سیاست کو کنٹرول کررہی ہیں ان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div