Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کرشیر افضل مروت سے بیان دلوایا، حکومتی ترجمان

پی ٹی آئی کا سعودی عرب مخالف بیان سے لاتعلقی مضحکہ خیز ہے، ترجمان برائے قانونی اموربیرسٹر عقیل ملک
شائع 17 اپريل 2024 11:13pm

ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک کا موقف سامنے آ گیا، ترجمان برائے قانونی امور نے شیر افضل مروت کے بیان کو سوچی سمجھی سازش قرار دے دیا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کرشیر افضل مروت سے یہ بیان دلوایا اور بعد میں لا تعلقی کا اعلان کیا ۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ایک ایسے وقت میں الزام عائد کیا، جب سعودی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورہ پر تھا۔

ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی ہے ، شیر افضل کا بیان سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ اندازی ڈالنے کی مذموم سازش ہے، لیکن بدقسمتی پی ٹی آئی شیر افضل مروت جیسے لوگوں سے بھری پڑی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ رجیم جینج آپریشن میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا۔ جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دے کر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div