Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

صرف سندھ کے نہیں تمام صوبوں کے گورنر تبدیل ہونے کے امکانات ہیں، قمرزمان کائرہ

آصف زرداری منتخب صدر ہیں ہمیں کسی کے سند کی ضرورت نہیں ہے ، سابق وفاقی وزیر
شائع 18 اپريل 2024 11:48pm
Imran Khan is increasing bitterness: Qamar Zaman Kaira - Aaj News

سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے آج کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف سندھ کے نہیں تمام صوبوں کے گورنر تبدیل ہونے کے امکانات ہیں جس ہر تمام جماعتوں کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔ آصف زرداری منتخب صدر ہیں ہمیں کسی کے سند کی ضرورت نہیں ہے

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب کا مزاج سیا ہی ہے ، وہ تلخی بڑھا کر اپنی سیاسی عمر میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ، اگر وہ تلخی بڑھائیں گے تو اس سے ملک میں تصادم کو ہوا ملے گی ۔ بانی پی ٹی آئی تلخی بڑھاکرقدبڑھانےکی کوشش کررہےہیں، بانی پی ٹی آئی کوملک کےنقصان کی پرواہ نہیں۔

سابق وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ عدالت رہاکریں گےتوبانی پی ٹی آئی باہرآئیں گے، ویسے تو نہین آئیں گے ، ان کی بہت سے باتیں ایسی ہوتی ہیں جو حقائق پر مبنی نہیں ہوئی ہیں ۔

شیر افضل مروت کے بیان پر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی سوچ ایسی ہے کہ اگر کسی چیز میں ان کا فائدہ ہو اور ملک کا نقصان تو وہ اپنا فائدہ دیکھیں گے ان کو ملک کے نقصان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ عمران خان اور ان کے حامیوں سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والے شور شرابے کے حوالے سے کہا کہ ہم بھی پارلیمنٹ میں شورکرتےرہےہیں، ہم سب کوماضی سے سبق سیکھنےکی ضرورت ہے ، جن کوخطاب سنناہوتاہےوہ ہیڈفون لگاکرسن لیتےہیں،۔

قمرزمان کائرہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرزرداری نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ افہام وتفہیم کےبغیرکوئی راستہ نہیں سکتا ، بلاول بھی یہی کہتےہیں کہ مل بیٹھ کربات کرناچاہئے، ملکی مسائل کےحل کیلئےتمام جماعتیں اکھٹا بیٹھنا ہوگا۔ جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے تب تک ملکی صورتحال درست نہیں ہو گی ۔

سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ آصف زرداری منتخب صدر ہیں ہمیں کسی کے سند کی ضرورت نہیں ہے ، اگر اپنے دماغ سے فتور نہیں نکالیں گے تب تک کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا، یہ لوگ اگر قانون اپنے ہاتھ میں لیں گے تو قانو ن اپنا راستہ لے لے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div