Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیشرفت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 11:32pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے ہائی کورٹ کے تمام ججز سے پیر تک تجاویز مانگ لیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کیں ہیں۔

ججز کو سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔

جبکہ پیر تک تمام ججز کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججزکی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خاں نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا، فل کورٹ اجلاس22 اپریل کو ڈیڑھ بجے ہو گا۔

اجلاس میں عدلیہ کی آزادی کیلئے اقدامات، اور 3 اپریل کو سوموٹو کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر بھی مشاورت ہو گی۔

ہائیکورٹ کے 3 بنچز کے ججز وڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ پرنسپل سیٹ کے تمام ججز کو میٹینگ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div