Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

”مائی ری“ سے شہرت پانے والے ثمر جعفری نے اپنی آمدنی بتا دی

انسان کی تربیت سے متعلق ثمر جعفری کا دلچسپ اظہار خیال
شائع 20 اپريل 2024 01:53pm

“ مائی ری فیم “ ثمر جعفری حال ہی میں ،ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئے۔ جہاں انہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل ”مای ری“ میں کردار حاصل کرنے ، اپنے معاوضے اور ”مای ری“ کے بعد کی کامیابی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کام اور ذاتی زندگی پر عوامی تنقید پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے مداحوں کو اہل خانہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ثمر جعفری اپنے والدین کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں اوران کی صرف ایک بہن ہے.

آمدنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اچھی کمائی کرلیتا ہوں اور پیسے اپنے اوپر خرچ کرتا ہوں۔ اور اپنی تمام رقم خود کے پاس رکھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ والدین سے پیسے مانگتے وقت ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔

ثمرجعفری کو بچت کرنا پسند نہیں اور انہیں خود پر خرچ کرنا اچھا لگتا ہے۔

مای ری میں مرکزی کردار کے طور پر لانے کے بارے میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا ، مجھے مختلف دیگر پروجیکٹوں کے لئے متعدد آڈیشن کے بعد یہ ڈراما دیا گیا تھا۔ میں پہلے سے ہی تھیٹر کر رہا تھا، حالانکہ، مجھے ان ڈراموں کی ادائیگی نہیں ملی۔ اس وقت، میں پہلے ہی ریجیکٹ ہونے اور عدم ادائیگی کے مسائل کی وجہ سے مایوس تھا. ایک آرٹسٹ صرف ستائش اور بروقت ادائیگی چاہتا ہے۔

جب مجھے نوید بھائی، جو بگ بینگ پروڈکشن سے تھے، کی کال موصول ہوئی تو مجھے غصہ آیا۔ میں نے ایک برا آڈیشن دیا. میں نے ان سے دوبارہ آڈیشن لینے کی درخواست کی، لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئے۔

ایک دن مجھے فون آیا۔ انہوں نے کہا، آپ کو اس کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ مجھے اسکرپٹ پسند آیا۔

مائی ری سے ملنے والی کامیابی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی کامیابی کے بارے میں ان کے انسٹاگرام فالوورز، ان کے میسجزاور ڈرامہ ریلز میں اضافے سے پتہ چلا۔

چھوٹی عمر میں کامیابی ملنے اور پھر اسے سنبھالنے کے بارے میں ثمر جعفری کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس اچھی کمپنی اور تربیت ہے، تو آپ عاجز اورجھکے ہوئے رہیں گے اور کامیابی کو پرسکون طریقے سے سنبھالیں گے۔

ثمر جعفری ایک ابھرتے ہوئے پاکستانی اسٹار ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو پروجیکٹ میں خود کو بطور اداکار ثابت کیا ہے۔ مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ”مای ری“ میں فخر کے کردار میں ان کی عمدہ اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ ثمر جعفری نے اپنے کردار کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔

اس کے علاوہ، ثمر جعفری کو موسیقی میں بھی دلچسپی ہے اور وہ حیرت انگیز گانے تیاراورگاتے ہیں۔

وہ بچپن سے ہی انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں اور بطور چائلڈ آرٹسٹ اشتہارات میں نظر آئے تھے۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div