Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی حملہ: ڈبل روٹی سپلائی کرنیوالی گاڑی نے غیر ملکیوں کی جان بچائی

مقدمہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2024 05:55pm

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیو ں پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دھماکے کے وقت اچانک ڈبل روٹی سپلائی کرنیوالی گاڑی بھی آگئی تھی۔

سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں ہلاک دہشتگرد، سہولت کار، کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کےسرغنہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

دہشت گرد حملہ، مقابلہ، بی ڈی ایس کو ملنے والے شواہد ایف آئی آر کے متن کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کالعدم علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت اچانک ڈبل روٹی سپلائی کرنے والی گاڑی سامنے آگئی تھی۔ ڈبل روٹی کی گاڑی کے باعث غیر ملکی محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق، دہشت گرد طویل لڑائی کا ارادہ رکھتے تھے، جائے وقوعہ سے دو موبائل فون اور تین سمز ملی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ جیو فینسنگ میں اٹھارہ لوکیشن ملیں، دو افراد حب اور قائد آباد سے رابطے میں تھے۔

کراچی خودکش دھماکے اور پچھلے حملے میں مماثلت

گزشتہ روز لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشتگردی کےواقعہ کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹبم ڈسپوزل اسکواڈ نے مرتب کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی جیکٹ کےپی اومیں خودکش دھماکامیں بنائی گئی جیکٹ میں مماثلت رکھتی ہے ۔ دستی بم،اسلحہ اورتکنیک بھی ایک ہی طرزکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش جیکٹ کاوزن تقریباً5سےساڑھے5کلوگرام تھا، خودکش جیکٹ میں4کلوکمرشل میڈہائی ایکسپلوزوبارودتھا جبکہ خودکش جیکٹ میں ڈیڑھ کلوبال بیرنگ ڈالےگئےتھے۔

دہشتگردوں سے4 رائفل،گرنیڈ، لانچرملے، جبکہ تمام 8 دستی بم روسی ساختہ آرجی ڈی ون تھے تمام دستی بم اور رائفل گرنیڈ کو ناکارہ بنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈبل روٹی سپلائی وین درمیان آنےسےغیرملکی محفوظ رہے، اسپیڈبریکرکی وجہ سےغیرملکیوں کی وین کی رفتارکم تھی۔

بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر، ٹانگیں اور اعضاء ملے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والی ایک ایس ایم جی میں لانچر بھی لگا ہوا تھا۔

بی ڈی ایس رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائے وقوعہ سے تھیلے میں 4 آر جی ڈی دستی بم، تین رائفل گرنییڈ اور 4 میگزین ملے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بیگ سے ایک پانی اور ایک پیٹرول کی بوتل بھی ملی۔

karachi

Blast

Karachi Street Crimes

Karachi law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div