Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بھارتی وزیرِداخلہ نے بھی پاکستان میں ٹارگٹ کلنگز کا اعتراف کرلیا

مغربی میڈیا کو کیا پریشانی ہےَ، خفیہ ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، کوئی کیوں مداخلت کرے؟ اَمِت شاہ کا ٹی وی انٹرویو
شائع 20 اپريل 2024 01:14pm

بھارت کے وزیرِدفاع راج ناتھ سنگھ کے بعد اب مرکزی وزیرِداخلہ اور وزیرِاعظم نریندر مودی کے دستِ راست اَمِت شاہ نے بھی پاکستان میں ٹارگٹ کلنگز کا اعتراف کرلیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اَمِت شاہ نے کہا کہ یہ سارے قتل چاہے کسی نے بھی کیے ہوں، میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ مغربی میڈیا کو آخر پریشانی کیا ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی اخبار دی گارجین نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان میں 20 سے زائد ٹارگٹ کلنگز کی ہیں یا کروائی ہیں۔

بھارتی وزیرِدفاع راج ناتھ سنگھ نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کے شائع ہونے کے اگلے ہی دن تسلیم کیا تھا کہ بھارتی ایجنسیوں نے اپنا کام کیا ہے۔ اب بھارتی وزیرِ داخلہ نے بھی اپنے انٹرویو میں یہی بات کہی ہے۔

اَمِت شاہ کا کہنا تھا کہ خفیہ ادارے اپنا اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں۔ کوئی اُن کے کام میں مداخلت نہیں کرتا اور کسی کو اُن کے طریقِ کار پر کوئی اعتراض بھی نہیں ہونا چاہیے۔

AMIT SHAH ADMITS TARGET KILLING IN PAKISTAN

INDIAN HOME MINISTER

THE GUARDIAN REPORT

INDIA TODAY TV

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div