Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترکیہ کے جنرل کی بھی شرکت

سعودی عرب کےسینئر انڈر آفیسرفہد بن عقیل نے اوورسیز گولڈ میڈل حاصل کیا
شائع 20 اپريل 2024 02:45pm

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل میٹن گوراک، اسٹاف گیسٹ آف آنر تھے۔

149ویں لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 23 لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔

ملٹری اکیڈمی کاکول سے مختلف کورسزکےکیڈٹس کی پاسمنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے، جب کہ ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف گیسٹ آف آنر تھے، مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد اور ترکیہ چیف آف جنرل اسٹاف نے کیڈیٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔

اکیڈمی سینئرانڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ کو اعزازی شمشیر ، کمپنی سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید نے صدارتی گولڈ میڈل ، سعودی عرب کے سینئرانڈر آفیسر فہد بن عقیل نے اوور سیز گولڈ میڈل حاصل کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹس اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پریڈ اپنے بہترین فوجی نظم وضبط کی ایک شاندار مثال ہے۔

انھوں نے کہا کہ اعلیٰ تربیتی معیار اکیڈمی اور پاک فوج کے اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ غیر ملکی کیڈٹس کی شاندار کارکردگی پی ایم اے کے پیشہ وارانہ اخلاق کا ثبوت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div