Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پشاور میں گھوڑوں کے لئے بھی بیوٹی پارلر کھل گئے

یہاں موجود ہر دکان گھوڑوں کو دلہن کی طرح تیار کرنے میں کسی بیوٹی پارلر سے کم نہیں
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 09:37pm
Horses also started to be decorated and ready - Aaj News

انسانوں کے ساتھ ساتھ اب تو گھوڑے بھی سنگھار کرنے لگے ہیں، اور ان کے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے پشاور میں خصوصی بیوٹی پارلر بھی بنایا گیا ہے۔

گھوڑوں کو خوب سے خوب تر بنانے کا شوق پشاور کی ”گھوڑا ورکشاپ“ نے زندہ رکھا ہوا ہے ۔ یہاں موجود ہر دکان گھوڑوں کو دلہن کی طرح تیار کرنے میں کسی بیوٹی پارلر سے کم نہیں۔

کاریگر پہلے مہارت سے گھوڑے کے نال صاف کر کے ان کے بال اور ناخن تراشتے ہیں اور پھر ان کو گہنے پہنا کر سنوارتے ہیں۔

ایک گھوڑے کے سنگھار میں ایک گھنٹے تک کا وقت لگتا ہے۔

گھوڑا مارکیٹ میں چابک سے لے کر رکاب اور نشست تک تمام لوازمات کی آرائش کی جاتی ہے۔

بروقت نال بندی ، گہنے پہنانہ، ناخن اور بال تراشنا گھوڑے پالنے والوں کا مشغلہ ہے تب ہی تو یہ ناز نخرے ہی گھوڑوں کو دیگر جانوروں سے مختلف بناتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div