Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پاکستان بار کونسل نے مشعال یوسف زئی کا لائسنس پھر معطل کردیا

ڈسپلنری کمیٹی کا اقدام مسترد کرنے کا اختیار نہیں، چیئرمین کے پی بار کونسل کا حکم نامہ معطل
شائع 24 اپريل 2024 05:49pm

خیبر پختونخوا حکومت کی مشیر مشعال یوسف زئی کا وکالت کا لائسنس ایک بار پھر معطل کردیا گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل کا حکم نامہ معطل کردیا۔

پاکستان بار کونسل نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھا جس نے مشعال یوسف زئی کا وکالت کا لائسنس معطل کیا تھا۔

مشعال یوسف زئی پر عدلیہ اور بار کے خلاف منفی مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔ اس پر انہیں وکلا برادری کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

معشال یوسف زئی کے خلاف کارروائی کے پی بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے شروع کی تھی۔ چیئرمین کے پی بار کونسل شاہ فیصل اتمان خیل نے مشعال کی درخواست پر کے پی بار کونسل کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

چیئرمین کے پی بار کونسل کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری کے پی بار کونسل نے پاکستان بار کونسل میں اپیل کی تھی جس نے اپیل منظور کرلی۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ صوبائی بار کونسل کے چیئرمین کو ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی معطل کرنے کا اختیار نہیں۔ چیئرمین کے پی بار کونسل کا فیصلہ تاحکمِ چانی معطل کیا گیا ہے۔

pakistan bar council

KP bar Council

MASHAAL YUSUFZAI

PRACTICE LICENSE SUSPENDED

DISCIPLINARY COMMITTEE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div