Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

فحش ویڈیوز پر سزا یافتہ عراقی ٹک ٹاکر خاتون قتل

غفران سوادی کو، جو ام فہد کے نام سے زیادہ معروف تھی، بغداد میں گھر کے باہر گولی ماری گئی
شائع 28 اپريل 2024 04:37pm

عراق کی سوشل میڈیا اسٹار اور ٹاک ٹاکر غفران سوادی کو بغداد میں گولی مار دی گئی ہے۔ فحش ویڈیوز بنانے پر غفران سوادی کو سزائے قید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ وہ اُم فہد کی عرفیت سے زیادہ معروف تھی۔

ام فہد کے قتل کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلی۔ اُسے عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے زایونا میں اُس کے گھر کے باہر گولی ماری گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ملزم کی شناخت اب تک نہیں ہو پائی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر آتا ہے، موٹر سائیکل کی پارکنگ کے بعد وہ کار کی طرف دوڑتا ہے، اُس میں سوار ام فہد پر فائر کرتا ہے اور بھاگ نکلتا ہے۔ عراقی عدلیہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ام فہد کو نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی۔ اس کے بعد بھی سوشل میڈیا اسٹار نے چُست لباس پہن کر پاپ میوزک پر رقص کی ویڈیوز اپ لوڈ اور شیئر کرنا ترک نہیں کیا تھا۔

ستمبر 2023 میں عراقی ٹک نور السفار کو بھی بغداد میں گولی مار دی گئی تھی۔ لوگ اسے نور بی ایم کی عرفیت سے زیادہ جانتے تھے۔ نور السفار بھی فیشن، ہیئر اسٹائل اور میک اپ سے متعلق شارٹ ویڈیوز بناکر شیئر کرتی تھی۔ چند ایک ویڈیوز میں وہ رقص بھی کرتی تھی۔

IRAQI TIK TOKER

SHOT OUTSIDE BAGHDAD HOME

JAILED FOR OBSCENE VIDEOS

GHUFRAN SAWADI AKA UMME FAHAD

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div