Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

بہاولپور میں سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ ،2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی، حکام
اپ ڈیٹ 01 مئ 2024 12:31pm

بہاولپورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کےتبادلے میں زیرحراست 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم بال بال بچ گئی، ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور میں فائرنگ کے واقعے میں زیر حراست دو دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کے نام سے کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم بھی بال بال بچ گئی،دونوں دہشتگردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا انہیں بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لیجایا جارہا تھا۔ راستے میں دہشتگردوں کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔

ٹانک پولیس لائن پر حملہ، خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلاک، 3 پولیس اہلکار شہید

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس حملے کیلئے ہلاک دہشتگرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دیا تھا۔ سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

firing

CTD

Terrorists killed