انڈین پریمئیر لیگ میں امپائر کھل کر چیٹنگ کرنے لگے
بھارت میں جہاں آئی پی ایل میچز کا سلسلہ جاری ہے وہیں امپائرز کی جانب سے بھی چیٹنگ سامنے آنا شروع ہو گئی ہے۔ ممبئی انڈینز کے میچ کے دوران امپائر نے وہ آؤٹ دے دیا جسے ماہرین نے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا ہے۔
لکھنؤ کے اسکانہ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جیانٹز کے درمیان میچ جاری تھا کہ اسی دوران آیوش بدونی کے متنازع رن آؤٹ نے میچ کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آیوش بدونی رن لیتے ہوئے امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے گئے تھے، تاہم مداح اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے کہنا ہے کہ یہ آیوش کے ساتھ ناانصافی کی ہے، امپائر کا فیصلہ غلط قرار دے دیا گیا ہے۔
ہاردک پانڈیا کی سربراہی میں ممبئی انڈینز اب تک کی آئی پی ایل کی متنازع ٹیم بنتی جا رہی ہے، جہاں سابق کپتان روہت شرما بھی ٹیم کے کپتان سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔
19 ویں اوور کی پہلی گیند پر رن آؤٹ دیا گیا تھا، اس وقت لکھنؤ ٹیم کو 13 گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، تاہم آؤٹ پر میچ کی جیت کا فیصلہ مکمل طور پر تبدیل ہو گیا۔
دوسری جانب تھرڈ امپائر کی جانب سے بھی آؤٹ دیا گیا، بلے باز نے اگرچہ وکٹ کی کریز پار کر لی تھی، تاہم بلا ہوا میں ہونے کے باعث آؤٹ دیا گیا۔
اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ ٹھرڈ امپائر کی جانب سے ناقص اور غلط فیصلے کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ممبئی انڈینز اور ہاردک پانڈیا سوشل میڈیا اور ماہرین کی تنقید کی زد میں آ چکی ہے۔
نووجوت سنگھ سدھو کی جانب سے بھی ہاردک پانڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی، جبکہ روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان کپتانی کو لے کر بھی جنگ جاری تھی۔
جس کے بعد بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اس ایونٹ کے بعد ممبئی انڈینز کو خیر باد کہنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
Comments are closed on this story.