Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پٹرول کی قیمت میں کمی بعد کرایوں میں ریلیف کیسے ملے گا؟ حکومت کیلیے چیلنج

لاہورمیں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات کرایوں میں دیکھائی نہیں دے رہے۔ شہرکےاندر اور ملک بھر میں سفر کے لیے بسوں...
شائع 02 مئ 2024 11:03am
Reduction in price of petrol, benefits are not reaching people - Aaj News

لاہورمیں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات کرایوں میں دیکھائی نہیں دے رہے۔ شہرکےاندر اور ملک بھر میں سفر کے لیے بسوں کے کرائے بڑھتے ہی جارہے ہیں جو مسافروں کےلیے اداکرنا مشکل ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی تو ہوگئی مگر بسوں کے کرایوں پر کچھ اثر نہ ہوا۔ لاہور سے فیصل آباد ہویا مردان اور مانسہرہ کرایہ تو ہزار دوہزار دیناہی پڑے گا۔

ٹرانسپورٹرزکرایوں میں کمی کو تیار ہی نہیں ہیں۔ کہتے ہیں حکومت بسوں کے اسپئیر پارٹس اور ٹول پلازہ کی قیمتیں کم کرے۔

دوماہ کے دوران لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ آٹھ سو سے بڑھ کر اب آٹھ سوتیس روپے ہےملتان کا کرایہ چودہ سو روپے بہاولپور کا کرایہ سولہ سوروپےمانسہرہ کا کرایہ دوہزار اور مردان کا کرایہ پندرہ سو سے بڑھ کر اب دوہزار چارسوروپے پر پہنچ گیاہے

punjab

petroleum prices

petrol price hike