Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30 جون 2021 سے تصور ہوگی
شائع 07 مئ 2024 12:57pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفیکشن واپس لے لیا۔

شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30 جون 2021 سے تصور ہوگی۔ وزارت قانون نے برطرفی کا 11 اکتوبر 2018 کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔

یاد رہے کہ 3 مئی 2024 کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے 22 مارچ 2024 کو جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں دی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے شوکت صدیقی کی آئینی درخواستوں پر سماعت 23 جنوری 2024 کو مکمل کی تھی جس کا فیصلہ 22 مارچ 2024 کو سنایا گیا تھا۔ عدالت نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔