Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پشاور میں قیدی اور جیل پولیس کھیل کے میدان میں مدمقابل

فیسٹول انکی زہنی سکون کے لیے بہتر قدم ہے، قیدی
شائع 13 مئ 2024 10:22am
An important initiative for the mental and physical development of prisoners in Mardan Central Jail

مردان سنٹرل جیل میں قیدیوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلٸےمحکمہ کھیل وثقافت کے تعاون سےتین روزہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں قیدیوں اور جیل پولیس کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہوٸے۔

فیسٹول میں قیدیوں اور جیل پولیس کے درمیان کرکٹ، والی بال، ٹینس اور رسہ کشی کے مقابلے ہوٸے۔ قیدیوں کا کہنا تھا کہ فیسٹول انکی زہنی سکون کے لیے بہتر قدم ہے۔

جیل سپرٹنڈنٹ محمد عارف نے عزم ظاہر کیا کہ قیدیوں کو کارآمد شہری بنانا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اسلئے مستقبل میں فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا.

فیسٹول کے اختتام پر مقابلے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کٸے گٸے.