Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری: انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا

صبح کے سییشن میں 500 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ، آئی ایم ایف کے مثبت اشاروں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھادیا
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 11:30am

بدھ کی صبح پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان دکھائی دیا۔ بینچ مارک انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ ساز سنگِ میل عبور کرگیا۔

صبح کے سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد پار کرگیا۔

آئی ایم ایف کے وفد کی آمد اور قرضوں کے نئے پیکیج کے حصول کے لیے مذاکرات کے دوران عالمی ادارے کی طرف سے مثبت اشارے ملنے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر حلیف ممالک کی طرف سے بھی معاشی معاملات میں یقین دہانیوں کی بدولت سرمایہ کار زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

pakistan stock exchange

RAPID TRADING

CONFIDENT INVESTORS