Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

نان فائلرز کیلیے بینک سے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان

نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 09:23am

بینک سے رقم نکالے جانے پر ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔ ٹیکس کی اس تجویز پر پاکستانی حکام کا آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے۔ مگر اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم نکلونے پر ایڈوانس کی مد میں 15 ارب روپے سے زائد ٹیکس سالانہ اکٹھا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر بھی ٹیکس بڑھانے کا امکان ہے۔ آئندہ بجٹ میں 1300سی سی سےزائد کی امپورٹڈ گاڑیوں پر مزید ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔ 850 سی سی سے زائد تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پچاس ملین روپے یا اس سے زائد مالیت ک پراپرٹی کی خرید و فروخت پر مزید ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Discount on Suzuki cars

Budget 2024 25