Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 250 پوائنٹس کی کمی

بدھ کی شام کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 74 ہزار 956 پوائنتس پر بند ہوا
شائع 22 مئ 2024 04:00pm

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

بدھ کے سہہ پہر حصص کی خرید و فروخت کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 74 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بدھ کو ابتدائی گھنٹوں کے دوران بھی مندی کا رجحان نمایاں تھا۔ تھوڑی دیر کے لیے بہتری آئی تاہم پھر سرمایہ کاروں کی طرف سے گریز دکھائی دینے لگا اور یوں کاروبار کے اختتام تک 250 پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی۔

pakistan stock exchange

250 POINTS LOST

SLUGGISH DEALING