Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

15رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں کون ہوگا اِن کون آوٹ ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا
شائع 22 مئ 2024 04:49pm

ورلڈ کے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان،فخر زمان، اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

ذرائع کے مطابق حسن علی ، سلمان علی آغا ،محمد عرفان ڈراپ کردئیے گئے، بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان،فخر زمان، اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

افتخار احمد، عماد وسیم ،عباس آفریدی،محمد عامر،محمد رضوان اسکواڈ کاحصہ ہونگے نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اورعثمان خان بھی ٹیم میں شامل ہونگے ۔

۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلئےحتمی قومی اسکواڈ کےاعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔

پاکستان ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے بعدازاں یکم جون کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔

Pakistan Cricket Team

ICC T20 World Cup

International Criminal Court (ICC)