Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

سوزوکی ہیچ بیک گاڑیوں کی قیمتوں پر 8 لاکھ روپے تک کی بچت کا موقع

سوزوکی کا ہیچ بیک گاڑیاں بھاری ڈسکاؤنٹ اور آسان اقساط پر دینے کا اعلان
شائع 22 مئ 2024 05:30pm

اگر آپ کوئی ہیچ بیک گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جیب اجازت نہیں دے رہی تو ایک سنہری موقع آگیا ہے جو آپ کو سستے میں گاڑی کا مالک بنا دے گا۔

پاک سوزوکی اور حبیب میٹرو بینک کے باہمی اشتراک سے مختلف ہیچ بیک گاڑیاں بھاری ڈسکاؤنٹ اور آسان اقساط پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں آپ اپنے 8 لاکھ روپے تک بچا سکتے ہیں۔

آلٹو (وی ایکس ایل، اے جی ایس) پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں سے ایک ہے، جس کی قیمت اس وقت 30 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔

تاہم، اب اس نئی فنانسنگ اسکیم کے تحت حبیب میٹرو بینک کے صارفین 18 فیصد فکسڈ ریٹ پر یہ گاڑی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

پانچ سال کے انسٹالمنٹ پلان پر یہ گاڑی لینے کے لیے صارفین کو 30 فیصد قیمت پیشگی ادائیگی کرنی ہوگی۔

کیا لکی موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اس پیشگی ادائیگی کے ساتھ پہلے صارفین 70 ہزار 978 روپے ماہانہ قسط ادا کر رہے تھے۔ تاہم اب دی جا رہی ”بگ سیونگز“ آفر کے تحت ماہانہ قسط 61 ہزار 362 روپے ادا کرنی ہوگی جس سے صارفین کو 5 لاکھ 76 ہزار 980 روپے کی بچت ہوگی۔

اس ماہانہ قسط میں انشورنس اور ٹریکر کی لاگت بھی شامل ہو گی۔

اسی طرح اگر آپ ویگن آر وی ایکس ایل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی اسکیم کے تحت ماہانہ قسط 68 ہزار 574 روپے ہوگی اور پانچ سالہ پلان کیلئے 30 فیصد ایڈوانس دینا ہوگا جبکہ اس سے آپ کی 6 لاکھ 46 ہزار 520 روپے کی بچت ہوگی۔

اگر آپ کلٹس وی ایکس ایل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی اسکیم کے تحت ماہانہ قسط 84 ہزار 923 روپے ہوگی اور پانچ سالہ پلان کیلئے 30 فیصد ایڈوانس دینا ہوگا جبکہ اس سے آپ کی 8 لاکھ 4 ہزار 171 روپے کی بچت ہوگی۔

اگر آپ سوئفٹ جی ایل ایکس (سی وی ٹی) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ماہانہ قسط ایک لاکھ 14 ہزار 156 روپے ہوگی اور پانچ سالہ پلان کیلئے 30 فیصد ایڈوانس دینا ہوگا جبکہ اس سے آپ کی 2 لاکھ 79 ہزار 756 روپے کی بچت ہوگی۔

Suzuki Hatchback Cars

Suzuki ALTO VXL AGS

WaogonR VXL

Cultus VXL

Swift GLX CVT

Installment Plan

Suzuki Car Prices

Habib Metro

Auto Finance