Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

بیڈروم سے سیدھا پِچ پر، ڈچ کرکٹر کے انوکھے گھر کی ویڈیو وائرل

ویوین کنگما اپنے گھر کے پچھلے دروازے (Backyard) سے نکل کر گراؤنڈ میں پہنچ جاتے ہیں۔
شائع 24 مئ 2024 07:30am

دنیا بھر کے کرکٹرز اپنا کھیل پیش کرنے کے لیے مختلف شہروں اور ملکوں کا طویل سفر طے کرتے ہیں جس میں ان کے لاکھوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں۔ مگر اب دنیا کا پہلا ایسا کرکٹر سامنے آیا ہے جس کو کرکٹ کھیلنے کے لیے ہزاروں ای سیکڑوں میل کا سفر طے نہیں کرنا پڑتا۔

نیدرلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ویوین کنگما نیدرلینڈ کے شہر ہیگ کے رہائشی ہیں جن کا گھر ویسٹ ویلے کرکٹ اسٹیڈیم کے ساتھ جڑا ہے۔

ویوین کنگما اپنے گھر کے پچھلے دروازے (Backyard) سے نکل کر گراؤنڈ میں پہنچ جاتے ہیں۔

نیدرلینڈ کی ٹیم اس وقت آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاری کے لیے ایک بین الاقوامی ٹی 20 سہ فریقی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

حال ہی میں نیدرلینڈ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے کنگما کے اپنے گھر سے نکل کر سیدھا گراؤنڈ کی پچ پر جانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس پر کرکٹ شائقین بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

ویوین کنگما کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دوسرے کرکٹرز کے خوابوں کو جی رہے ہیں۔

Vivian Kingma

Cricketer's House in Stadium

Dutch Fast Bowler