Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

پارٹی پالیسی کے خلاف ٹویٹ پی ٹی آئی رہنما سالار خان کو مہنگا پڑ گیا

پی ٹی آئی کورکمیٹی کے ممبر سالار خان کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا
اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 05:45am

پارٹی پالیسی کے خلاف ٹویٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما سالار خان کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا،نوٹس کے مطابق سالار خان کا ٹویٹ پارٹی پالیسی کے خلاف تھا، شوکاز نوٹس سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کیا۔

پارٹی پالیسی کے خلاف ٹویٹ کرنے پرسیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پی ٹی آئی کورکمیٹی کے ممبر سالار خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شو کاز نوٹس کے بعد سالا خان کاکڑ کی ٹویٹ پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

ترجمان کے مطابق عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے ناموں کے انتخاب کا طریقہ کار متعدد مرتبہ واضح کیا جا چکا ہے، عمران خان کی منظوری سے ہی پارٹی رہنماؤں کی جیل میں ملاقات ممکن ہے، جیل انتظامیہ کی چند افراد کوملاقات کی اجازت کے باعث بانی چیئرمین سے ملاقات کرنا ممکن نہیں۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ملاقات کے لئے افراد کے انتخاب کے طریقہ کار میں پارٹی کے کسی ذمہ دار کا ہرگز کوئی کردار نہیں، ملاقات کیلئے مجوزہ افراد کی فہرست منظوری کیلئے عمران خان کے سامنے پیش کی جاتی ہے وہی حتمی ناموں کی منظوری دیتے ہیں۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ اس معاملے میں جماعت کے کسی بھی ذمہ دار کو مورودِ الزام ٹھہرانا کے خلاف ورزی ہے، پارٹی قائدین اندازہ وقیاس پرآرا قائم کرنے کی بجائے ملاقات کے طریقہ کار کی پیروی کریں۔

واضح رہے کہ سالار خان نے ٹوئٹ کیا تھا کہ مجھے خان صاحب نےدوبارمیٹنگ کےلیےبلایا لیکن آج مسلسل دوسرے ہفتے میرانام کاٹ کرمجھے اڈیالہ کے گیٹ سےواپس بھیج دیا جاتا ہے خان صاحب کےجانثاروں کوسوچی سمجھی سازش کے تحت انسے اورپارٹی معاملات سےدور رکھا جا رہا ہے۔

umar ayub

pti leaders

chairman pti