Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

گرمیوں کے دوران پیٹ کو آرام پہنچانے کی آسان تجاویز

گرمیوں کے مہینے میں پیٹ اور ہاضمے کے مسائل بڑھ جاتے ہیں
شائع 24 مئ 2024 01:55pm

گرمیوں کے موسم میں ہمارے جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے لیے ہمیں کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم خود کو خطرناک گرمی سے بچائیں، جو ہیٹ اسٹروک اور پیٹ کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

گرمیوں کے مہینے میں پیٹ اور ہاضمے کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ اس لیے یہاں اسے درست رکھنے کی چند آسان ٹپس دی جا رہی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہائیڈریشن گرمیوں کے دوران بہت ضروری ہے۔ پانی پیٹ میں ٹھنڈک اور جسم کو صحتمند رہنے میں مدد دیتا ہے۔

تربوز گرمیوں کے موسم میں کھانے کےلیے ایک سپرب فروٹ ہے۔جو آپ کے ہاضمے کو بھی فرحت بخشتا ہے۔اس کے اندر بہت زیادہ پانی پایا جاتا ہے۔اور پورے جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

پروٹین سے بھر پور طاقتور ستو شربت ہائیڈریشن کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوا ہے۔یہ آپ کے پیٹ میں ٹھنڈک اورڈی ہائیڈریشن سے بچاتاہے۔

بٹر ملک یا صرف ایک پیالہ سادہ دہی گرمیوں کے دوران آپ ک آنتوں کی صحت کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

غذائیت سے پیک کھیراآپ کے پیٹ کو صحتمند رکھنے کے لیے ایک پرفیکٹ چوائس ہے۔ کھیرا ہاضمے کو بہتر بناتا ہےاور قبض کو دور کرتا ہے۔

چکنائی سے بھرپور فرائی فوڈز کو اس گرمیوں میں نظر انداز کر دیں، جو کہ آپ کے ہاضمے کے عمل کو متاثر کرتےہیں، اوراس سے متعلقہ مسائل، جیسے پیٹ کا پھولنا اور بدہضی جیسےمسائل کی وجہ بنتا ہے۔

صحت

دسترخوان

lifestyle

Summer