Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

جو ماحول پیدا کیا گیا ہے اس میں کیا پی ٹی آئی سے بات چیت کی جاسکتی ہے؟عطا تارڑ

منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری ہو کر رہے گی، جام کمال
اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 05:51pm

وزیراطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست کرنے والے سیاسی بیان بازی کے ذریعے ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو ماحول انہوں نے پیدا کیا ہے اس میں ان سے کیا بات کی جا سکتی ہے؟ جبکہ وزیرتجارت جام کمال نے کہا کہ معاشی اور تجارتی معاملات پر وزیراعظم نے میٹنگز کیں اور معاملات حل کیے۔

اسلام آباد میں وزیرتجارت جام کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاق اور اکائیوں کو مل کر چلنا ہے، منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری ہو کر رہے گی، ملک کو تباہی و بربادی کی طرف لے کر جانے والے عناصر کی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری پربھرپور کام ہو رہا ہے، ایک سیاسی جماعت ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، ایس آئی ایف سی سنجیدہ فورم ہے، محاذ آرائی کی سیاست کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی بیان بازی کے ذریعے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ معاشی اور تجارتی معاملات پر وزیراعظم نے میٹنگز کیں اور معاملات حل کیے۔

وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر سمیت کچھ ایشوز پر اپنا اسٹینڈ لیا ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی رہی ہےہمیشہ کہا کہ پہلے کور ایشوز پر بات ہو پھر آگے چلیں گے۔

جبکہ عطا تارڑ نے کہا کہ وفاق نے کبھی بھی کسی صوبے کے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھا جس سے کسی تعصب کا تاثر جاتا ہو، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعصب پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات نے 10 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے مختص کیے ہیں اور یہ بات ہمارے مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

Jam Kamal

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ata tarar