لاہور میں غیرت کے نام پر ہتھوڑے سے بیٹی کا بہیمانہ قتل

مشن کالونی میں واردات کے بعد نیلسن مسیح نے شواہد مٹانے کی کوشش کی اور بھاگ گیا۔
شائع 03 اگست 2024 11:36am

رائیونڈ میں نام نہاد غیرت کے نام پر والد نے بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ہتھوڑوں کے وار کرکے عروج کو قتل کیا۔ پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

یہ المناک واقعہ مشن کالونی میں رونما ہوا۔ ملزم نیلسن مسیح کو اپنی بیٹی پر شک تھا۔ اس شک کی بنیاد پر اس نے اپنی لختِ نگر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ موقع سے فرار ہونے سے قبل ملزم نے شواہد مٹانے کی بھی کوشش کی۔

انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیلسن مسیح نے عروج کے سر پر ہتھوڑے کے وار کیے۔ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔ لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔

Raiwind

HONOR KILIING

DAUGHTER KILLED BY HAMMER

CULPRIT ABSCONDING

UROOJ

NELSON MASEEH