ایف آئی اے نے ایڈووکیٹ میاں منیب طارق کو گرفتار کرلیا

میاں منیب طارق کو کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرآئی کی فوٹیج بناکر اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا
شائع 19 ستمبر 2024 01:41pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایڈووکیٹ میاں منیب طارق کو گرفتار کر لیا۔

میاں منیب طارق کو کمرہ عدالت میں ہنگامہ آرآئی کی فوٹیج بناکر اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ ایف آئی اے میاں منیب طارق کو متعلقہ عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے دوران تفتیش زاہد محمود گورائیہ ایڈووکیٹ کے کردار کا تعین کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد محمود گورائیہ ایڈووکیٹ کو قصور وار ہونے پر گرفتار کیا جاسکتا ہے، زاہد محمود گورائیہ کو پہلے ہی اس کے جرم میں ہائیکورٹ نے 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

FIA

lahore

Federal Investigation Agency

Advocate Mian Muneeb Tariq

zahid mehmood goraya