وادی کشمیر: افروت چوٹی کے دلکش مناظر

.
شائع 23 دسمبر 2025 08:15pm

بھارتی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ کی بالائی سطح پر واقع افروات چوٹی پر سیاحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جہاں برف پوش پہاڑوں اور قدرتی مناظر نے آنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ افروات چوٹی اپنے دلکش مناظر، برفانی پہاڑوں اور اسکیئنگ کے مواقع کے باعث سیاحوں میں خاصی مقبول ہے۔ مقامی اور غیر مقامی سیاح افروات چوٹی پر پہنچ کر قدرتی حسن سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سیاحوں کی آمد کے باعث علاقے میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں.