Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

بھارت :سونے کی ٹی شرٹ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

شائع 06 مئ 2016 02:19pm
gold_image سونے کی ٹی شرٹ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

فائل فوٹو

ممبئی :بھارت میں چار کلو گرام سونے سے تیار کی جانے والی ٹی شرٹ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرکے ایک بزنس مین نے سونے سے ٹی شرٹ تیار کی ہے، جسے اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔چار کلو سونے سے تیار ہونے والی ٹی شرٹ دو ماہ کے عرصے میں مکمل کی گئی ہے۔

اس منفرد ٹی شرٹ کے مالک مہاراشتڑ کے بزنس مین اورسیاستدان پنکج پارکھ ہیں، جنہیں سونے سے تیار شدہ اشیا استعمال کرنے کا بے حد شوق ہے، جوسونے کی گھڑی،سونے سے بنی جینز،کئی تولہ سونے کی انگوٹھیاں اور گولڈن گلاسز پہن کرگھر سے باہر نکلتے ہیں۔پنکج پارکھ کا تعلق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی انڈیا سے ہے۔سونے سے لیس ٹی شرٹ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔