Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

کھانے کے بعد نیند آنا، عادت یا بیماری؟

اپ ڈیٹ 11 مئ 2016 07:21am

sleep2

اکثر لوگ دوپہر کے کھانے کے بعد سونا پسند کرتے ہیں ایک الک سی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ اکثر افراد کے لئے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد جاگنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کھانے کے بعد نیندآنا ایک عام سی بات ہے اور اس کے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ بھی اسی طرح کی کیفیت سے دوچار ہیں تو ہم یہاں چند ایسی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اس کےاثرات کو کم کرسکتے ہیں۔

آپ کا نظام انہضام

جسم کو کام کرنے کے لئے تونائی کی ضروت ہوتی ہے یہ ہمیں خوراک سے حاصل ہوتی ہے یہ خوراک ہمارے نظام انہضام کے ذریعے  فیول یا گلوکوس میں تبدیل ہوتی ہے پھر یہ میکرونیوٹیریئنٹس کیلوریز یا توانائی جسم کوفراہم کرتے ہیں ہمارے جسم میں ہونے والی ہر تبدیلی کا اسی نظام پر انحصار ہوتا ہے

جسم میں شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سے چند ہارمونز ریلیز ہونا شروع ہوجاتےہیںاورانسولین اس شوگر کو خون اور سیل میں شامل کرتی ہے تاکہ توانائی کے لئے استعمال کیا جاسکے کچھ ہارمونز دماغ میں بھی بڑھنے لگتے ہیں جیسے سیروٹینن جوغنودگی کا سبب بن سکتا ہے دوسرا میلاٹونن ہارمون وہ بھی نیند کی کیفیت کو بڑہاتا ہے یہ کھانے کے دوران نہیں بڑھتا بلکہ کوئی بھی غذا اس میں اضافہ سبب بن سکتی ہے

آپ کی غذا

ہر کھانا نیندکا سبب نہیں بنتا بلکہ ہائی پروٹین فوڈ نیند کا سبب بنتے ہیں جیسے پالک،سویا،انڈہ،پنیراور مچھلی ان سب میں امائینوایسیڈ ٹرائی پوٹوفین ہوتا ہے جو سیروٹینن کو بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے چیری میلاٹونن پراثر ڈالتی ہے  کاربوہائڈریٹس بھی نیند کی کیفیت طاری کرکےخون میں شوگر لیول کو کم کرتا ہے اور کیلا آپ کے مسلز کو ریلیکس کرتا ہے یہ وہ چند کانے ہیں جو نیند کا سبب بنتے ہیں

کچھ کھانے اس کےبرعکس اثر رکھتے ہیں جیسے متوازن غذاجس میں سبزیاں شامل ہوں،اناج،ہیلدی فیٹس،پانی کا زیادہ استعمال،شوگر سے بنی ہوئی چیزوں کا کم استعمال،کم کھانا۔

آپ سونے کی عادات

اس میں کوئی حیرانگی کی بات نہیں ہےکہ اگرآپ کی رات میں نیند بہتر نہیں ہے تو کھانے کے بعد بھی آپ کو نیند آسکتی ہےاگر آپ کو دن میں سونے کی عادت نہیں ہے تو آپ رات کی نیند کو بہتر کر سکتے ہیں

 مایو کلینک کےمطابق رات میں بہتر نیند کے لئے ضروری ہے کہ اسٹریس سے دور رہیں، ورزش کواپنی روزمرہ عادت بنالیں اور کوشش کریں کہ دن میں نیند نہ لیں تاکہ رات میں نیند بہتر آسکے لیکن ایک مطالعے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے لنچ کےبعد قیلولہ کرنا آپ کی صحت پراچھےاثرڈالتا ہے

ورزش آپ کو دن میں چاک وچوبند رکھتی ہے اور کھانے کے بعد نیند کی کیفیت طاری نہیں ہونے دیتی کئی مطالعوں سے یہ بات ثابت ہوئی ہےکہ ورزش اسٹریس کو کم کرتی ہے ذہن پرسکون ہوگا تو جسم آرام کی کیفیت میں ہوگا تو رات میں نیند بہتر آئیگی

صحت کی کئی کیفیت

کھانے کے بعد ہمیشہ نیند آنا اس کی وجہ کوئی بیماری بھی ہوسکتی ہے جیسے ذیابیطس،انیمیا،تھائی رائیڈ پروبلم،سیلیئک بیماری،فوڈ انٹولیرینس اور سلپ ایپنیا یہ سب کھانے کےبعد نیند کا سبب بنتی ہیں اگر آپ ان میں سے کسی بیماری کا شکارہیں تو اس کے حل کے لئے ڈاکٹرسے رجوع کریں تاکہ اس کیفیت کو کم کیا جاسکے

کھانے کے بعد نیند کا غلبہ طاری ہونا نارمل ہے

اگرکھانےکے بعدآپ کونیند آنے لگے تو اس کامطلب یہ ہے کہ آپ کا نضام انہظام میں جو بائیوکیمیکل تبدیلیاں ہو رہی ہےاس کے نتیجے میں نیند آرہی ہے اور یہ سب نارمل ہے