Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

'برائیڈل حجاب'  تیزی سے مقبول ہوتا ہوا فیشن ٹرینڈ

شائع 21 ستمبر 2016 07:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حجاب موجودہ زمانے میں تیزی سے مقبول ہوتا ہوا فیشن ہے،لڑکیاں اور خواتین نہ صرف  حجاب عام زندگی میں پہننا پسند کرتی ہیں بلکہ اب تو کچھ لڑکیا ں اپنی شادی پر بھی حجاب لینے لگی ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے پہلے تک عربی دلہنیں حجاب اوڑھتی تھیں یا پھر چند مشرقی ممالک میں یہ رواج تھا،لیکن اب اس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

حجاب کی وجہ سے ان لڑکیوں اور خواتین کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو اسے عام زندگی میں استعمال کرتی ہیں،تاہم کچھ مغربی ممالک ایسے ہیں جہاں خواتین کے حجاب پہننے پر تنقید کی جاتی ہے۔

بہر حال کئی  ممالک کی دلہنوں نے برائیڈل فینسی حجاب اوڑھنا شروع کردیا ہے،جسے ہر کوئی بے انتہا پسند کررہا ہے،عرب ممالک کی طرح اب پاکستانی دلہنیں  بھی  اپنے بناؤ سنگھار میں حجاب شامل کرنے لگی ہیں۔

حجاب کی مقبولیت کے پیش نظر یہاں کچھ منفرد اور اسٹائلش  انداز کے حجاب پیش کئے جارہے ہیں جو دلہنوں کی مشکل آسان کرنے میں مدد کریں گے۔

bridal122222

bridal

bridal2

bridal6

bridal7

bridal8

فوٹوزبشکریہ:گوگل