اپ ڈیٹ 25 اپريل 2017 07:21am

بلاک شناختی کارڈز کلیئر کرنے کیلئے 7شرائط سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:بلاک شناختی کارڈز کلیئر کرنے کیلئے 7شرائط سے متعلق وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سال 1978 سے قبل کی کوئی بھی دستاویزجومتعلقہ شخص کی شہریت ثابت کرسکے۔

سال 1978سے قبل کے توثیق شدہ تعلیمی اسناد یا پاسپورٹ،یا توثیق شدہ شجرہ نصب یا 1990سے پہلےکا سرکاری ملازمت کا رکارڈ پیش کرکے بلاک شناختی کارڈ کلیئرکرایا جا سکتا ہے۔

اسی طرح سال 1978 سے پہلے کی زمین خریداری یا ڈومیسائل کا ریکارڈ دے  کربھی بلاک شناختی کارڈ کلیئرکرایا جا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ،7میں سے کوئی ایک یا ایک سے زیادہ شرائط پوری ہونے پر بلاک کارڈ کلیئرکردیئے جائیں گے۔

Read Comments