لیکن بڑے اور تجربہ کار ہدایت کاروں سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں ،جو دیکھنے میں نہایت مزاحیہ اور دلچسپ معلوم ہوتی ہیں۔
یہاں ہالی وڈ کی کامیاب فلموں کی چند غلطیوں کا ذکر کیا گیا ہے یقیناً آپ کو پڑھ کر مزہ آئے گا۔
ہالی وڈ کی کامیاب فلم "دی ہوبٹ اینڈ دی لارڈ آف دی رنگ"میں ہوبٹ کی آنکھوں کا کلر نیلا دکھایا گیا ہے،لیکن یہاں ہوبٹ کی آنکھوں کا رنگ تقریباً کالا ہے۔
Harry Potter
٭ہیری پوٹر جادوئی دنیا پر مشتمل بہت خوبصورت فلم ہے جسے بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی بہت پسند کیا،فلم میں جابجا ہوا میں لٹکتی ہوئی موم بتیاں دکھائی گئی ہیں جو منظر کو سحر انگیز بنادیتی ہیں لیکن قریب سے دیکھنے سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ یہ جادوئی موم بتیاں بہت باریک تار کے سہارے لٹک رہی ہیں۔
٭فلم کے ایک اور سین میں کیمرہ مین واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
٭ہیری پوٹر اینڈ دی آرڈر آف دی فینکس میں ہیری کی شرٹ خود بخود تبدیل ہوجاتی ہے،سوتے ہوئے ہیری کی شرٹ میں کوئی بٹن نہیں ہوتا لیکن جیسے ہی ہیری کی آنکھ کھلتی ہے شرٹ پر بٹن آجاتے ہیں۔
Spider-Man
٭کامیاب فلم 'اسپائیڈر مین'کے ایک سین میں میری جین سے اچانک جوس گر کر فرش پر پھیل جاتا ہےلیکن دوسرے سین میں فرش سے جوس خود بخود صاف ہوجاتا ہے ،یہ صرف فلموں میں ہی ممکن ہے۔
Star Trek
٭اسٹار ٹریک کے کیپٹن روبا کے کاسٹیوم پر اسٹارفلیٹ کا بیج صاف نظر آرہا ہے لیکن جیسے ہی کیپٹن کرسی پر بیٹھتا ہے بیج غائب ہوجاتا ہے۔
Twilight
٭انسان اور غیر انسانی مخلوق کے درمیان محبت کی کہانی پر مبنی فلم لوگوں میں بے حد پسند کی گئی لیکن اس فلم میں بھی کئی جگہ غلطیاں تھیں جنہیں شاید نوٹ نہیں کیا ،ایک سین میں فلم کی ہیروئن بیلا کی جینز میں نصب تار صاف نظر آرہا ہے۔
٭جبکہ ایک اور سین میں بیلا کی گاڑی کے شیشے میں کیمرے کا عکس نظر آرہاہے۔
Pulp Fiction
فلم 'پلپ فکشن'کا یہ یادگار سین کسے یاد نہیں لیکن ہالی وڈ والے یہ بھول گئے کہ بڑی فلموں میں چھوٹی غلطیاں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں،ان دونوں آدمیوں کے پیچھے دیوار پر بلٹ کے نشان گولی چلانے سے پہلے ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔
Pirates of the Caribbean
جانی ڈیپ کی کامیاب فلم 'پائریٹس آف دی کریبئن' میں فلم کی شوٹنگ کا ایک ممبر فریم میں موجود ہے۔
Hunger Games
کیٹ نس یہاں کچھ غلط کررہی ہیں شاید
Pretty Woman
اس سین میں جولیا رابرٹس کچھ کھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں ،لیکن اگلے ہی لمحے کھانے کی یہ چیز پین کیک میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
Thanks to:Brightside.me