شائع 15 جنوری 2016 08:34am

مندنا کو لگا زبردست جھٹکا۔۔

ممبئی:بھارت کے مقبول ترین ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کے ذریعے پورے بھارت پر چھا جانے والی مندناکریمی کا سب سے قریبی رشتہ خطرے میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مندنا جب سے بگ باس کے گھر میں آئیں ہیں اپنے قریبی دوست گورو گپتا کو بہت مس کررہی ہیں، بگ باس کے گھر میں حال ہی میں داخل ہوئے امام کا کہنا تھا کہ مندنا اپنے دوست گورو کے لئے بہت سیریس ہے۔

مندنا جب سے گھر میں آئیں ہیں کوئی بھی ان سے ملنے نہیں آیا ،نہ ان کے گھر والے اور نہ ان کے دوست گورو، مندنا اس بات کو لے کر اکثر پریشان رہتی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق گورو کی ماں نہیں چاہتیں کہ ان کا بیٹا بگ باس کے فائنل ایپی سوڈ میں مندنا سے ملنے جائے،ان کا کہنا ہے کہ ابھی ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں لوگوں کو نہیں پتہ چلنا چاہئے،اطلاعات کے مطابق دونوں کے تعلقات کافی کشیدہ ہیں ،اس کے علاوہ گورو کی والدہ مندنا کو زیادہ پسند بھی نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ مندنا نے ابھی تک اپنے دوست گورو کا نام بگ باس میں ظا ہرنہیں کیا ہے لیکن ان دونوں کو ایک ساتھ کئی بار دیکھا گیا ہے۔

Read Comments