شائع 27 اپريل 2017 09:36am

لال بیگ سے پریشان افرادیہ چیز گھر کے کونوں میں چھڑکیں اور دوسرے دن کمال دیکھیں

گھر میں لال بیگ(کاکروچ)کی موجودگی کسی کو برداشت نہیں ہوتی،کاکروچ دن کے وقت گھر کے کونوں میں یاایسی جگہ چھپ جاتے ہیں  جہاں روشنی  کم جاتی ہو یا مکمل اندھیرا ہو اور رات کے وقت   باہر نکل کر  پورے گھر میں گھومتے ہیں۔

کاکروچ کو دیکھنا نہایت نا خوشگوار احساس ہے اور خواتین تو ان سے اتنا خوف کھاتی ہیں کہ گھر میں ان کی موجودگی ان کی چیخیں نکال دیتی ہے ،کاکروچ  گھرمیں  گھومتے ہوئے نہ صرف برا اثر چھوڑتے ہیں بلکہ بہت سی بیماریوں کا باعث بھی بنتے ہیں۔

لوگ ان سے پیچھا چھڑانے کیلئے  ہزار جتن کرتے ہیں لیکن ان سے پیچھا چھڑانا اتنا بھی آسان نہیں،اگر کاکروچ کے خاتمے کیلئے مہنگی،زہریلی دوائیاں  اور کیمیکلزاستعمال کیے جائیں  تو  کچھ عرصہ کیلئے یہ غائب ہوجاتے ہیں لیکن دوبارہ واپس آجاتے ہیں ،جبکہ یہ کیمیکلز انسانی صحت کیلئے بھی بہت خطرناک ہوتے ہیں۔

یہاں کاکروچ سے پیچھا چھڑانے کا نہایت آسان طریقہ بتایا جارہا ہے،اسے گھر کے کونوں میں چھڑکیں اور اگلے دن  یہ دیکھ کر آپ کو اپنی  آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا کہ کاکروچ  کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

یہ مکسچر بنانے کیلئے  پیاز لیں اور سلائس میں کاٹ لیں اس میں بیکنگ سوڈا ملائیں ،اس مکسچر کو گھر کے تمام کونوں میں ڈال دیں خاص طور پر باتھ روم اور کچن میں۔

مکسچر ڈالتے ہی کاکروچ آپ کے گھر سے دور بھاگنا شروع ہو جائیں گے ،یہ مکسچر روزانہ کی بنیاد پر گھر میں ڈالیں  اس سے گھر میں موجود تمام کاکروچ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

کاکروچ کا  خاتمہ کرنے کے ساتھ ان کے پیدا ہونے کی وجوہات پر اگر غور  کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ یہ اکثر   گندی جگہوں پر پرورش پاتے ہیں جیسے باتھ روم،نالی یا وہ مقامات جہاں کچرا پڑا ہو ،لال بیگ یہاں سے بیکٹریا جمع کرتے ہیں جو انسانی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں،لہٰذا  صفائی کو یقینی بنائیں اور اپنے آ س پاس کا ماحول صاف ستھرا رکھیں۔

Thanks to: healthytipsworld.net

Read Comments