ممبئی:بولی وڈ کے کنگ خان بھارت کے مقبول ترین شو کامیڈی نائٹ ود کپل کے بند ہونے کی خبر سے سخت مایوس اور پریشانی کا شکار ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کا مزاحیہ پروگرام کامیڈی نائٹ ود کپل بند ہو رہا ہے ،اس شو کی آخری قسط سترہ جنوری دو ہزار سولہ کو نشر کی جاے گی،یہ خبر سن کر نہ صرف کامیڈی نائٹ اور کپل کے مداح پریشانی کا شکار ہیں بلکہ بولی وڈ اسٹار شاہ رخ بھی سخت مایوس ہوئے ہیں۔
شاہ رخ کا شو کے حوالے سے کہنا ہے کہ کامیڈی نائٹ بھارت کا مقبول ترین شو ہے ،اس کے ذریعے کپل لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کرتے ہیں،مجھے امید ہے کہ کپل مستقبل میں اسی طرح کے شوز کر کے لوگوں کو ہنسائیں گے۔
واضح رہے کہ کامیڈی نائٹ میں بولی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں کو مدعو کیا جاتا ہے اور کپل مزاحیہ انداز میں ان کا انٹرویو کرتے ہیں۔