نظام تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لا رہے ہیں،احسن اقبال

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2015 05:06pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا ہے نظام تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لا رہے ہیں۔ نصاب تعلیم ہر دور کے متعلق بنایا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں نصابی اصلاحات کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، بلیغ الرحمان اور چیئرمین ایچ ای سی سمیت مختلف شہروں سے تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔ وفاقی وزیراحسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی نظام کی روح اسکا نصاب ہوتا ہے۔ اپنے تعلیمی نظام کوعالی معیارکے برابرلارہے ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرمختارنے کہا کہ قوم کواپنی تاریخ کا کوئی علم نہیں۔ قومی شعورپیدا کرنے کے لیے تعلیمی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔

تقریب کے دیگرمقررین نے وقت کے تقاضوں کوسمجھتے ہوئے تعلیمی اصلاحات کو ناگزیرقراردیا ہے۔

Read Comments