لاہور:اپنی اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے کامیڈی کے بادشاہ، لیجنڈری اداکار منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے41 برس بیت گئے۔
ہنستا چہرہ اور منفرد اداکاری کے حامل منور ظریف25 دسمبر 1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، لالی وڈ کے شہنشاہ ظرافت نے کیریئر کا آغاز 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ڈنڈیاں' سے کیا، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔
منور ظریف نے 1973 میں فلم 'رنگیلا اور منوّر ظریف' میں کام کیا جس کی مقبولیت نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا، فلم اسٹار رنگیلا کے ساتھ ان کی جوڑی کو مداحوں سے بے حد پذیرائی ملی۔
فلم 'عشق دیوانہ، بہارو پھول برساﺅ اور زینت' میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ اپنے نام کرنے والے منور ظریف نے300سے زائد فلموں میں ان گنت نقوش رقم کیے، آپ 29 اپریل 1974 کو اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔