شائع 29 اپريل 2017 09:54am

کترینہ کیف نے 24 گھنٹوں میں وہ کارنامہ انجام دے دیا جو آج تک  کوئی نہ کرسکا

ممبئی:بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف  نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر 24 گھنٹوں کے دوران ایک ملین   فالوورز بنالیے۔

ہندوستان ٹائمزکے مطابق  کترینہ نے آخری بار اپنی  سالگرہ کے دن فیس بک اکاؤنٹ بنا کر سب  کو حیران کردیا تھا تاہم وہ ابھی انسٹا گرام سے دور تھیں لیکن   جمعرات کے روز انہوں نے انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنا ہی لیا اور اپنی ایک تصویر شیئر کی   جس پر لوگوں کی جانب سے لا کھوں لائکس آئے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی پہلی تصویر میں کترینہ   چہرے پر پاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ انہوں  نے لکھا کہ"ایک نئی شروعات۔۔۔ہیلو انسٹا گرام"۔

واضح رہے کہ  کترینہ ان دنوں  اپنی نئی فلم "جگا جاسوس"کی ریلیز  کی منتظر ہیں  ،فلم کے ہدایت کار انوراگ  باسو  ہیں جبکہ  کترینہ کے مد مقابل رنبیر کپور نے فلم میں مرکزی کردار  ادا کیا ہے۔

Read Comments