آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2015 05:34pm

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی کی کامیابی اورافغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات کی۔جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے کوشاں ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغان مفاہمتی کی کامیابی اورافغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

Read Comments