مظفر گڑھ : نادرا آفس میں شناختی کارڈ بنانا درد سر

شائع 15 جنوری 2016 02:05pm

مظفر گڑھ :مظفر گڑھ میں شناختی کارڈ بنوانا درد سر بن گیا،نادرا آفس کا عملہ مبینہ طور پر رشوت نہ ملنے کے باعث شہریوں کے دستاویز کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے لگا،شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

مظفر گڑھ میں جتوئی نادرا آفس نے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے شہریوں کو چکروں میں ڈال رکھا ہے،مبینہ رشوت نہ ملنے پر شناختی کارڈ فارموں پر اعتراضات تو معمول کی بات ہے،لیکن اب تو نادرا حکام کو جمع کرائے گئے شہریوں کے دستاویز کوڑے کے ڈھیر سے ملنے لگے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ رشوت نہ دینے پر ان کے اصل اسٹام پیپرز اور تصدیق شدہ کاغذات نادرا حکام کی جانب سے کوڑے میں پھینکے جا رہے ہیں۔

میڈیا ٹیم کے موقف لینے پر نادرا آفس کا عملہ نہ صرف ریکارڈ ضائع کرنے سے انکار کرتا رہا،بلکہ ثبوت ضائع کرنے کیلئے کوڑے کو آگ بھی لگوا دی،شہریوں نے اعلٰی حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments