پابندی کے باوجود کاجول نے گائے کا گوشت کیوں کھایا؟
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں اور ان کی مشکل کی وجہ ہے گائے کا گوشت۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر پابندی ہے ،ہندو گائے کے محافظوں نے ان دنوں تحریک چلائی ہوئی ہے جس کے پیش نظر انہوں نے گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں کئی مسلمانوں کو قتل کردیا ہے۔ حال ہی میں کاجول کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گائے کے گوشت سے بنی ڈش کھاتی نظر آرہی ہیں ،ان کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی جس کے باعث انہوں نے ہندو انتہا پسندوں کے ڈر سے ٹویٹر پر ایک تردیدی پیغام جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "میری اور میرے دوستوں کے دوپہر کے کھانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اس ویڈیو میں ایک غلط فہمی ہوگئی ہے وہ ڈش دراصل گائے کے گوشت کی نہیں بھینس کے گوشت کی ڈش تھی ،اور یہ گوشت قانونی ہے ،میں یہ وضاحت اس لیے دے رہی ہوں کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ،میرا کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا"۔ — Kajol (@KajolAtUN) May 1, 2017 واضح رہے کہ یہ ویڈیو اتوار کے روز پوسٹ کی گئی تھی جس میں کاجول اپنے دوست ریان اسٹیفن کے ساتھ گائےکے گوشت سے بنی ڈش کھاتی نظر آرہی تھیں ، انہوں نے جلد ہی ویڈیو ڈیلیٹ کردی لیکن اس لنچ کی تصویر ابھی بھی انسٹا گرام پر موجود ہے۔ It's a beautiful Sunday life ! fun and . @foodstories_1 A post shared by Kajol Devgan (@kajol) on