اپ ڈیٹ 08 مئ 2017 06:30am

باہو بلی2 کے معروف اداکار ایک آنکھ سے محروم

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم "بہو بلی 2"اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک کئی ریکارڈز توڑ چکی ہے فلم میں ولن کا کردار نبھانے والے اداکار  رانا دگوبتی اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے باعث  لوگوں کے دل میں  جگہ بناچکے ہیں۔

فلم میں  ظالم اورطاقتور   راجا کا کردار نبھانے والے رانا دگوبتی  کی حقیقی زندگی جذبات اور غموں  سے بھرپور ہے جو لوگوں کو جینے کا مقصد  دیتی ہے ،ایک بامقصدپروگرام کے دوران انہوں نے اس بات کا اعتراف کرنے سب کو دنگ کردیا کہ وہ ایک آنکھ سے محروم ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں وہ  کہتے نظر آرہے ہیں کہ وہ دائیں آنکھ سے نابینا ہیں  جبکہ بائیں آنکھ جس سے وہ دیکھتے ہیں وہ بھی انہیں کسی نے عطیہ کی تھی۔

ان کے بارے میں  یہ سچ جان کر ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی زندگی سے متعلق مزید حقائق جاننے کیلئے بے چین ہیں ،2016 میں  جاری ہونے والی ویڈیو جس میں رانا دگوبتی  ایک  پروگرام میں شریک ہیں  اور اپنی آنکھ سے متعلق  باتیں کرتے نظر آرہے ہیں ،یہ ویڈیو دیکھ کر لوگوں کے دل میں ان کی عزت مزید  بڑھ گئی ہے۔

وہ ویڈیو میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ "کیا میں آپ کو ایک بتاؤں،میں اپنی دائیں آنکھ سے  نابینا ہوں ،اور صرف بائیں آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں ،اگر میں اپنی یہ آنکھ بھی بند کرلوں تو مجھے کچھ نظر نہیں آتا"۔

Thanks to:india.com

Read Comments