شائع 15 جنوری 2016 02:43pm

انور مقصود کا ڈرامہ سیاچن آرٹس کونسل میں جاری

سیاچن :سیاچن کے برف پوش پہاڑوں کی چوٹیوں پر اپنے وطن کی حفاظت کرنے والے فوجی جوانوں کے لئے انور مقصود کا تحریر کردہ ڈرامہ سیاچن کراچی آرٹس کونسل میں جاری ہے۔

ساحل سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر سیاچن کی برف پوش پہاڑوں میں بھی نعرہ تکبیر بلند ہوتا ہے تو دشمن کے دل لرز جاتے ہیں،کراچی آرٹس کونسل میں جاری ڈرامہ "سیاچن" پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیاچن جانے والے فوجی جوانی کی زندگی کی عکاسی کررہا ہے، کہ کس طرح فوج کے سپاہی مشکل حالات میں وطن عزیز کا دفاع کررہے ہیں۔

ڈرامے میں ادارکاری کرنے والے فنکار خود بھی دو ہفتے سیاچن میں رہ کر آئے ہیں، اداکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سپاہی کا کردار کر کے بہت اچھا لگا،سیاچن پر سپاہیوں کے درمیان ہونے والے مکالمے شائقین کو بہت پسند آئے، یہ ڈرامہ کراچی آرٹس کونسل میں اکتیس جنوری تک جاری رہے گا۔

Read Comments