نیدر لینڈ کے نامور ایڈمرل مائیکل کی زندگی پر مبنی فلم ایڈمرل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم گیارہ مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
نیدرلینڈ کے ایڈمرل مائیکل ڈی روئیوٹر کو ان کی کارکردگی کے باعث رکھا جاتا ہے آج بھی یاد، اور اب ان کے کارنامے دیکھنے کوملیں گے فلم میں، فلم ایڈمرل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم میں سترویں صدی میں فرانس ،برطانیہ اور جرمنی کے نیدرلینڈ پر حملے کی عکاسی کی گئی ہے، جب نیدرلینڈ کو ایک طرف خانہ جنگی اور دوسری جانب بیرونی جنگ کا سامنا تھا،ایسے میں مائیکل ڈی روئیٹر نے کیا بہادری سے مشکلات کا مقابلہ،ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ایڈمرل گیارہ مارچ میں امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔