کوئٹہ :سیٹلائٹ ٹاون میں فائرنگ ،تین جاں بحق

شائع 15 جنوری 2016 04:32pm

کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں گاڑی پرفائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے چھ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

کوئٹہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن کے علاقے غوث آباد میں نامعلام افراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سورا چار افراد میں سے دو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

پولیس اورسیکیورٹی فورسزکے اہلکارجائے وقوعہ پہنچے اور حملہ آوروں کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو بھی سول اسپتال منتقل کردیاہے۔، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

Read Comments