نرگس فخری کو ائیر پورٹ پر چہرہ کیوں چھپانا پڑ گیا؟
ممبئی:گزشتہ ایک برس قبل بھارتی فلم انڈسٹری اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب اداکارہ نرگس فخری اور اودے چوپڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا پر آئیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں اداکاروں کو ایک بار پھر نیویارک میں دیکھا گیا ہے،بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق "گزشتہ چند روز قبل ان دونوں کو ایک ساتھ بالی میں ایک پُرتعیش ریزورٹ میں دیکھا گیا ہے"۔ جبکہ ایک اور ویب سائٹ مڈ ڈے نے دونوں کی تصاویر جاری کی ہیں جو ممبئی ائیر پورٹ پر لی گئی تھیں ،لیکن نرگس نے میڈیا کو دیکھتے ہی اپنا چہرہ اسکارف سے چھپا لیا تھا جبکہ اودے کیمرے کی لائٹس کو دیکھ کر مسکرانے لگے تھے۔ واضح رہے کہ ایک بار نرگس فخری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کیا میں واقعی کسی کے ساتھ ہوں؟یہ بہت دلچسپ ہے کہ آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں ،اودے چوپڑ ا وہ شخص ہے جو میری زندگی کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا،وہ ایک بہت اچھا انسان ہے ،میں پوری دنیا میں اس جیسے انسان سے آج تک نہیں ملی ،اگر وہ کسی کا دوست ہے تو وہ بہت خوش قسمت انسان ہے کیونکہ اودے اس کی زندگی میں شامل ہے۔ لیکن اب نرگس نے یوٹرن لے لیا ہے،میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق اودے اور نرگس بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ،لیکن نرگس فخری نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام لکھا ہے کہ "آپ لوگوں کو من گھڑت کہانیاں بنانا بہت پسند ہیں،یہ افواہیں پھیلانا کس نے شروع کیں،مجھے لگتا ہے آپ سب میری شادی اودے سے کروانے کیلئے مرے جارہے ہیں"۔ Wow u guys really love making stuff up. now who started this rumor . I think u r dying for me to marry someone♀️ https://t.co/9eQ7Ks7ZIu — Nargis (@NargisFakhri) May 3, 2017 واضح رہے کہ گزشتہ برس یہ بھی سننے میں آیا تھا کہ نرگس اودے کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کرنے والی ہیں لیکن اودے چوپڑا نے ان سے رشتہ ختم کرلیا تھا جس کی وجہ سے نرگس دلبرداشتہ ہوکر ملک سے باہر چلی گئی تھیں۔